• news

بلوچستان: فوجی قافلے پر حملہ، 14جوان شہید

اسلام آباد ڈیرہ اسماعیل خان کوئٹہ (خبرنگار خصوصی+ نامہ نگار+ اپنے سٹاف رپورٹر سے+ نمائندہ خصوصی+ خبر نگار+ این این آئی) بلوچستان میں دہشتگردوں کے حملے میں 14 جوان شہید ہو گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق تین نومبر 2023ءکو ضلع گوادر کے علاقے پسنی سے اورماڑہ جانے والی سکیورٹی فورسز کی 2 گاڑیوں پر دہشت گردوں نے گھات لگا کر فائرنگ بھی کی۔ اس افسوسناک واقعے میں 14 فوجی شہید ہو گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں موجود دہشتگردوں کے خلاف آپریشن جاری ہے اور اس گھناو¿نے فعل کے مرتکب افراد کو پکڑ کر انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔ ڈی آئی خان میں یکے بعد دیگرے مختلف مقامات پر دو بم دھماکے ہوئے جس کے نتیجے میں 5افراد شہید جبکہ دو پولیس اہلکاروں سمیت 31افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ پہلا دھماکہ اعجاز شہید پولیس لائن ڈیرہ سے ایلیٹ فورس کی نفری کو تحصیل کلاچی لے جانے والی پولیس وین کے قریب ٹانک اڈا کے قریب زور دار دھماکہ ہوا، 5افراد شہید ہوگئے جن میں 25سالہ عزت اللہ ولد عبدالرحمن میانخیل سکنہ مریالی، 16سالہ قمر زمان ولد حبیب اللہ سکنہ ہتھالہ، 18سالہ صفت اللہ ولد عبداللہ سکنہ ٹانک سمیت 5افراد شامل ہیں۔ جبکہ دو پولیس اہلکاروں سمیت 31افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں مارزک خان ولد قادر سکنہ بھکر، عبدالحمیدہ ولد عبدالرشید بلوچ سکنہ بستی درکھانوالی، محمد اسحاق مشتاق خان سکنہ اعظم ورسک، قدرت اللہ استرانہ ولد کفایت اللہ سکنہ ظفر آباد کالونی، امیر حمزہ گنڈہ پور ولد معین سکنہ بستی درکھانوالی، احتشام شیرانی ولد ولد اول خان سکنہ درازندہ ،شکیل ولد خلیل الرحمن سکنہ ہری پور،رجب ولد اللہ ڈیوایا سکنہ بستی درکھانوالی، اعلان اللہ ولد عبداللہ سکنہ گرہ محبت، جلال الدین ولد فروز خان سکنہ ظفر آباد، حمید اللہ ولد فروز خان سکنہ ظفر آباد، وقار محسود ولد عبدالواہاب سکنہ آڑہ، زاہد ولد کالو چڑوھا سکنہ کوٹلہ سیدان ،زبیر ولد حبیب الرحمن گنڈہ پور سکنہ ہتھالہ ،مولانا عبدالستار محسود ولد عزیز خان سکنہ مرحباکالونی ،راحل اسرائیل ولد اسرائیل سکنہ محلہ جوگیانوالہ ،مسماة شیرین بی بی ذوجہ عرفان شیخ سکنہ بستی برسین والی ،یاسمین بی بی ذوجہ عبدالرﺅف گنڈہ پور سکنہ گلی باغ والی ،ایلیٹ کانسٹیبل رحمن اللہ ولد ممتاز خان سکنہ بنوں ،ٹریفک کانسٹیبل نوید اختر سمیت 31افراد شامل ہیں، دھماکے کے بعد ہر طرف بھگ ڈراور افراتفری پھیل گئی اور ہر طرف تباہی ہی تباہی نظر آنے لگی واقعہ کی اطلاع پر مقامی پولیس اور سیکورٹی فورسز موقع پر پہنچ گئے اور علاقہ کو گھیرے میں لے لیا، اس دوران ریسکیو1122اور مقامی لوگوں نے زخمیوں اور جاں بحق افراد کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال ڈیرہ منتقل کردیا، جہاں پر بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے، واقعہ کے بعد لوگوں سے خون دینے کی اپیلیں بھی کی گئیں۔ نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ارض پاک سے جب تک دہشت گردی کا ناسور ختم نہیں ہو جاتا تب تک دہشت گردوں کے خلاف ہماری جنگ جاری رہے گی۔ جمعہ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے حملے میں شہریوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا۔ انہوں نے شہدا کیلئے بلندی درجات اور ان کے لواحقین کیلئے صبرِ جمیل کی دعا کی۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیوں کی بدولت ہی ہم دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام کرتے آئے ہیں۔ وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ نگران وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی نے پسنی سے اورماڑا جانے والے سکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ وزیر داخلہ نے 14جوانوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے۔ وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی نے کہا کہ شہداء کے بلند درجات کے لیے دعا گو ہیں۔ پوری قوم شہداء کے اہل خانہ کے غم میں برابر کی شریک ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کے جوانوں کی عظیم قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ دہشت گردی کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ سرفراز بگٹی نے کہا کہ دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیاں ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتیں۔ سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خلاف جنگ انتہائی بہادری سے لڑ رہی ہیں۔ سرفراز احمد بگٹی نے کہا کہ ہمارے جوان اپنی جانوں پر کھیل کر ملک وقوم کی حفاظت کر رہے ہیں۔ ملک دشمن عناصر اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ ٹانک اڈا کے قریب پولیس وین حملے کی بھی مذمت کی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشگرد بم دہماکے کی مذمت اور اس کے نتیجے میں معصوم شہریوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ میڈیا سیل بلاول ہاوَس کی جانب سے جاری کردہ پریس رلیز کے مطابق، انہوں نے مزید کہا کہ انتھاپسندی اور دہشتگردی سے نمٹنے کا آسان راستہ نیشنل ایکشن پلان پر من و عن عملدرآمد ہے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے دہشتگردانہ دہماکے میں شہید ہونے والوں کے خاندانوں سے دلی تعزیت اور یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے دہماکے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی اور زور دیا کہ زخمیوں کے بھتر علاج معالجے کو یقینی بنایا جائے۔صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری نے بلوچستان کے ضلع گوادر میں دہشت گردوں کے پاک فوج کے قافلے پر حملے کی مذمت کی ہے ،سابق صدر مملکت آصف زرداری کی دہشت گردی کے حملے میں شہید ہونے والے 14 جوانوں کو خراج عقیدت پےش کےا ، آصف علی زرداری نے کہا کہ دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا ہوگا، سید خورشید احمد شاہ نے پسنی میں دہشت گردی کی واردات میں قیمتی جانی نقصان پر دلی افسوس کا اظہار کیا ہے۔ خورشید شاہ نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف فورسز اور ملک و قوم نے قربانی اور ایثار کی بے مثال تاریخ رقم کی ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ شہدا کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ڈیرہ اسماعیل خان میں دھماکے کی شدید مذمت کی ہے ،صدر مملکت کا دھماکے میں قیمتی اِنسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے افسوس کا اظہار کےا ہے ،صدر مملکت کی شہداءکیلئے بلندی درجات ، زخمیوں کیلئے جلد صحتیابی کی دعا کی ،صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کےا ۔سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پسنی سے اورماڑہ جانے والی سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر دہشتگردوں کے حملے کی پر زور مذمت کی ہے ، دہشتگروں کے حملے کے نتیجے میں سیکیورٹی فورسز کے 14 اہلکاروں کے قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہاراسپیکر نے متاثرہ خاندانوں سے دلی تعزیت اور یکجہتی کا اظہار کےا ،، اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز ملک میں دہشتگردی کے ناسور سے نبردآزما ہیں ،دہشتگردوں کے ناپاک عزائم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے، دہشتگردوں کا سیکیورٹی فورسز پر حملہ گھناو¿نا فعل ہے اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، پوری قوم فوجی جوانوں کی شہادتوں پر افسردہ ہے، ہماری مسلح افواج کے بہادر جوانوں اور افسران نے ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے بے مثال قربانیاں پیش کی ہیں نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضی سولنگی نے ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد امن اور ترقی کے دشمن ہیں، ان سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے۔ انہوں نے دہشت گرد حملے میں شہریوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔جمعیت علماءاسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور سابق وفاقی وزیر مولانا اسعد محمودنے ڈی آئی خان میں بم دھماکے کی شدید مذمت کی ہے بے گناہ اور معصوم قیمتی جانوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیامولانا فضل الرحمان نے کہا کہ متاثرہ خاندانوں کے دکھ درد میں برابر کا شریک ہوں بے گناہ شہریوں پر حملہ کرنے والے پاکستان اور اسلام کے دشمن ہیںواقعے کی فوری تحقیقات کرکے مجرموں کو سزا دی جائےسابق صدر آصف علی زرداری اور سےکرٹری جنرل پی پی پی سید نیئر حسین بخاری نے ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگردی کی مذمت کی ،اپنے بےانات میں انہوں نے کہا کہ محصوم انسانوں کو نشانہ بنانے والے ناقابل معافی ہیں 'آصف علی زرداری نے بم دھماکے میں شہید ہونے والے افراد کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کی۔ نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے پسنی اور اورماڑہ کے درمیان سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ پر مامور جوانوں پر حملہ بزدلانہ فعل ہے۔ عوام اور سیکورٹی فورسز مل کر ملک سے تخریب کاری اور دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔نگران وزیر داخلہ بلوچستان میر زبیر جمالی نے پسنی کے قریب پاک فوج کے قافلے پر حملے کے نتیجے میں جوانوں کی شہادتوں پر دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے۔انہوں نے دہشت گردی کے واقعہ کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ دشمن کی بزدلانہ کارروائیاں ہمارے جوانوں کے حوصلے پست نہیں کر سکتیں ، نگران صوبائی وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے پسنی اور اورماڑہ کے درمیان سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ جوان ملک کے ہر انچ کا دفاع کر رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے اورماڑہ کے قریب سکیورٹی فورسز پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ شہید فوجی جوانوں کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا اور شہداءکے خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔

ای پیپر-دی نیشن