اللہ کریم کی مقرر کردہ حدود سے تجاوز ظلم ہے:امیر عبدالقدیر اعوان
لاہور(خصوصی نامہ نگار) کوئی ذمہ دار اپنی ذمہ داری ادا کرنے کو تیار نہیں ہے۔مراعات ساری چاہیے،سہولتیں ساری ہونی چاہیے لیکن ذمہ داری ادا نہیں کرنی۔تو کیسے معاشرہ چلے گا۔سارا ملک ہم نے کھوکھلا کر کے رکھ دیا ہے۔ انسان کو اللہ کریم نے زندگی گزارنے کا سلیقہ بتایا ہے۔نبی کریم نے ہر پہلو میں رہنمائی فرمائی ہے۔ دین پر عمل کرنا ہمیں مشکل لگتا ہے اور بے دینی میں ہم آگے بڑھتے چلے جا رہے ہیں۔ اللہ کریم کے فیصلوں میں حکمت ہے۔ وہ حکیم ہے ہمیں اپنی پسند اور انا کو رد کرتے ہوئے اللہ کریم کے احکامات کے مطابق زندگی گزارنی چاہیے۔ اللہ کریم کی مقرر کردہ حدود سے تجاوز ظلم ہے۔ جب اپنی حالت ایسی ہوگی تو پھر ہم فلسطین کی کیا مدد کریں گے۔ کشمیر بہن بھائیوں کی مدد کیسے کر سکیں گے۔ان خیالات کا اظہارامیر عبدالقدیر اعوان شیخ کیا۔