• news

نواز شریف کی آمد تازہ ہوا کاجھونکا ،تارکین وطن ہمارا سرمایہ ہیں:گورنر پنجاب

لاہور(نیوز رپورٹر) گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن سے مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے سیکرٹری اطلاعات کاشف نواز رندھاوا اور مسلم لیگ ن جدہ کے جنرل سیکرٹری مہر عبدالخاق نے ملاقات کی۔ جس میں عام انتخابات سمیت اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل پر گفتگو ہوئی۔ گورنر نے کہا کہ میاں نواز شریف کی آمد تازہ ہوا کاایک جھونکا ہے۔ اوورسیز کمیونٹی نواز شریف کے ویژن کیساتھ ہے اور اوورسیز کے بچوں کیلئے تعلیم کے مواقع آسان بنانے کیلئے بیرون ملک پاکستانی جامعات کے کیمپس کھولنے کی پالیسی پر کام تیزی سے جاری ہے۔ اوورسیز پاکستانیوں کیلئے تعلیم سمیت کاروباری سہولیات کی فراہمی حکومت کا فرض ہے۔تارکین وطن ہمارا سرمایہ ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن