• news

نواز شریف کے آتے ہی سیاسی بونے اکٹھے ہو رہے ہیں:سیف الملوک کھوکھر

لاہور (نیوز رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے صدر ملک سیف الملوک کھوکھر جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان،غزالی سلیم بٹ،چوہدری شہباز، صبغت اللہ سلطان اور نگہت شیخ سمیت دیگر نے کہا ہے کہ نواز شریف کے واپس آتے ہی سیاسی بونے اکٹھے ہو رہے ہیں اور ایک بار پھر ملکی سا لمیت کو نقصان پہنچانے کی سازشیں شروع ہو گئی ہیں لیکن اس مرتبہ کسی کو ایسا موقع نہیں ملے گا۔ ملکی معیشت کو مضبوط بنانا ہے اور ان سیاسی بونوں کی تمام سازوں کو ناکام بنانا ہے۔ عوام بیدار ہو چکے ہیں۔گذشتہ روز کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں لیڈر صرف نواز شریف ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن