یو ایم ٹی میں ثقافتی ورثہ کی ڈیجی ٹائزیشن کے موضوع پر بین الاقوامی کانفرنس
لاہور (لیڈی رپورٹر ) یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ایم ٹی) کے سکول آف آرکیٹیکچر اینڈ پلاننگ کے تحت ثقافتی ورثہ کو ڈیجی ٹائزیشن کے ذریعے محفوظ کرنے کے موضوع پر بین الاقوامی کانفرنس منعقد کی گئی جس میں قومی اور بین الاقوامی سطح کے ماہرین اور ریسرچرز نے خصوصی شرکت کی۔ کانفرنس میں ریکٹر یو ایم ٹی ڈاکٹر آصف رضا، ڈائریکٹر جنرل یو ایم ٹی پروفیسر عابد شیروانی، ڈائریکٹر جنرل والڈ سٹی اتھارٹی کامران لاشاری سمیت یو ایم ٹی طلباءکی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔