بنگلورو سٹیڈیم کا خصوصی نظام میچ کو بارش سے بچانے کیلئے تیار
لاہور(سپورٹس رپورٹر)ورلڈکپ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے اہم میچ میں چناسوامی سٹیڈیم کا خصوصی نظام میچ کو بارش سے بچانے کیلئے تیار ہے۔بھارتی محکمہ موسمیات کی جانب سے سہ پہر دو بجے کے بعد بنگلورو میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔میچ کو بارش سے بچانے کے لیے چنا سوامی سٹیڈیم میں نصب "سب ائیر سسٹم" میدان میں پانی کھڑا نہیں ہونے دے گا۔چناسوامی سٹیڈیم کے سٹاف کے مطابق بارش شروع ہوتے ہی سب ائیر سسٹم خود بخود سٹارٹ ہو جائےگا، بارش رکنے کے 15 سے 20 منٹ میں گراو¿نڈ کو کھیل کے قابل بنا دیا جائےگا۔ سب ائیر سسٹم سے پانی کی نکاسی قدرتی ڈرینج سے 36 گنا تیز ہوتی ہے۔