پاکستان‘بنگلہ دیش ویمنز ٹیموں کی ون ڈے سیریز آج سے شروع ہوگی
لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان اور بنگلہ دیش کی خواتین کرکٹ ٹیمیں آج سے دوبارہ میدان میں آمنے سامنے ہوں گی اس بار ان دونوں کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز میں مقابلہ ہوگا۔ میچ شیربنگلہ نیشنل سٹیڈیم میں کھیلا جائےگا۔ بقیہ دو ون ڈے سات اور دس نومبر کو اسی میدان میں ہونگے۔ ون ڈے سیریز آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کا حصہ ہے ۔