• news

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے افسروں وعملہ کی اگلے گریڈ میں ترقیاں

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں عرصہ دراز سے خدمات سر انجام دینے والے مختلف کیڈرز میں ترقی کے منتظر آفیسران اور عملے کے ممبران کو اگلے گریڈ میں ترقیاں دے دی ہیں۔ترقیاں پانے والوں میں ایڈیشنل سیکرٹری خصوصی اقدامات سید شمعون اشرف ہاشمی اور ایڈیشنل سیکرٹری محمد افضل کو گریڈ 22 میں بطور اسپیشل سیکرٹریز ترقی دے دی گئی ہے۔ جوائنٹ سیکرٹری سید حسن مرتضی بخاری، خلیق احمد اوبھا، سید جواد نقوی، اورنگزیب مڑل اور افتخارِ خان لغمانی کو گریڈ 20 سے گریڈ 21 میں بطور ایڈیشنل سیکرٹریز ترقی دی گئی ہے۔ مزید برآں گریڈ 17 کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر فوٹو گرافی زاہد سلطان خان کو گریڈ 18 میں بطور ڈپٹی ڈائریکٹر فوٹوگرافی ترقی دے دی گئی ہے۔ ترقی پانے والوں میں قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے عملے کے متعدد ملازمین بھی شامل ہیں۔ترقیاں پانے والے آفیسران اور ملازمین نے اس اقدام سراہتے ہوئے کہا کہ وہ گزشتہ کئی سالوں سے ایک ہی گریڈ خدمات سر انجام دے رہے تھے اور کئی سالوں سے اگلے گریڈ میں ترقی کے منتظر تھے۔

ای پیپر-دی نیشن