پاکستانی طلباءکی تعلیم سے محبت نے متاثر کیا ہے: برطانوی ہائی کمشنر
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ادبی میلہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کی تقریبات سے سیکھنے کا موقع ملتا ہے۔ پاکستانی طلباءکی تعلیم سے محبت نے بہت متاثر کیا۔ یہ ادبی فیسٹیول بھی تعلیم اور ادب سے محبت کا ایک عملی نمونہ ہے۔ بچوں کو سکول بھیجنے میں سب کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔ ہم چاہتے ہیں کوئی بچہ تعلیم سے محروم نہ ہو۔ سال 2020ءکے سیلاب میں ساڑھے 3 ملین بچوں کی تعلیم متاثر ہوئی۔ پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات کو مضبوط بنانے کیلئے کوشاں ہیں۔