• news

ہائیکورٹ نے میڈیکل کالجز کے داخلے جاری رکھنے کی اجازت دیدی

لاہور (خبرنگار) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے پرائیویٹ میڈیکل کالجز میں طلباءکے داخلے یو ایچ ایس کے ذریعے کرنے کے خلاف پرائیویٹ میڈیکل کالجز کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے میڈیکل کالجز کے داخلوں کا عمل جاری رکھنے کی اجازت دیدی۔ عدالت نے قرار دیا کہ میڈیکل کالجز میں داخلے عدالتی فیصلے سے مشروط ہونگے۔ درخواست گزار میڈیکل کالجوں کی طرف سے اشتر اوصاف علی اوربیرسٹر عمر ریاض ایڈووکیٹس نے دلائل دئیے،یو ایچ ایس کے وکیل عمران نے موقف اپنایا کہ نئے قانون کے تحت آن لائن طریقے سے سینٹرل کمیٹی داخلے کرے گی ، کسی طالب علم کی حق تلفی نہیں ہوگی ،امیدوار طلباءکے اخراجات کم اور داخلے میرٹ پر ہوں گے ،داخلوں کا پراسس مکمل ہوچکا، درخواستیں مسترد کی جائیں، درخواستیں قابل سماعت نہیں ہیں ،عدالت پالیسی معاملات میں مداخلت نہیں کر سکتی ہے،پی ایم ڈی سی ایکٹ کے تحت میڈیکل کالجوں میں طلباءکے داخلوں انتظامی کنٹرول یو ایچ ایس کے سپرد کیا گیا، وکیل پنجاب حکومت نے موقف اپنایا کہ کوئی متاثرہ طالبعلم عدالت میں نہیں آیا،درخواستوں کو ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کیا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن