24 گھنٹے کے دوران 169 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی
لاہور( این این آئی )گز شتہ 24 گھنٹے کے دوران صوبے بھر میں 169 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی۔ سیکرٹری صحت علی جان خان کے مطابق لاہور میں 90 ،راولپنڈی میں 16 ،ملتان میں 17 ،گوجرانوالہ میں 26 ،فیصل آباد میں 9 ،شیخوپورہ میں ڈینگی کے 3 ، قصور میں 2،اٹک، سیالکوٹ، لودھراں، وہاڑی، پاکپتن اور خوشاب میں ڈینگی کا ایک ،ایک نیا مریض سامنے آیا۔سیکرٹری صحت کے مطابق پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 148 مریض زیر علاج ہیں۔