• news

حفاظتی ضمانت ، پاور آف اٹارنی نہ ہونے کے باعث شیر افضل مروت کو ریلیف نہ مل سکا

اسلام آباد(وقائع نگار )اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اخترکیانی کی عدالت میں زیر سماعت چیئرمین پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم کے رکن شیر افضل مروت کے خلاف ڈیرہ اسماعیل خان میں درج مقدمہ حفاظتی ضمانت کی درخواست میں پاور آف اٹارنی نہ ہونے کے باعث شیر افضل مروت کو ریلیف نہ مل سکا۔گذشتہ روز زیر افضل مروت کے بھائی کی جانب سے دائر درخواست پر اعتراضات کے ساتھ سماعت کے دوران جسٹس محسن اخترکیانی نے کہاکہ بغیر پاور آف اٹارنی کے کیس نہیں سن سکتے،درخواست گزار وکیل نے کہاکہ شیر افضل مروت بیرون ملک ہیں انکے خلاف ڈیرہ اسماعیل خان میں مقدمہ درج ہے،شیر افضل مروت کی حفاظتی ضمانت منظور کی جائے،شیر افضل مروت کی کل وطن واپسی کی فلائٹ ہے ، پاور آف اٹارنی سے مزید وقت لگ جائے گا ،جسٹس محسن اخترکیانی نے کہاکہ بغیر پاور آف اٹارنی کے ضمانت دینے کی کوئی روایت نہیں ہے،آپکی درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات ہیں اس وقت صرف وہی دور کرنے کا آرڈر کرسکتے ہیں۔واضع رہے کہ شیر افضل مروت نے اپنے بھائی کے ذریعے حفاظتی ضمانت کی پٹیشن دائر کی،رجسٹرار آفس نے شیر افضل مروت کی بھائی کے لیے پاور آف اٹارنی نہ ہونے کا اعتراض عائد کیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن