یورپ کے شمال مغرب میں طوفان سیاران کی تباہی، 10افراد ہلاک، فرانس میں بجلی غائب
لندن (نوائے وقت رپورٹ) یورپ کے شمال مغربی حصے میں طوفان سیاران نے تباہی مچادی جس کے نتیجے 10 افراد ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق طوفان سیاران نے فرانس اور چینل کے جزائر سمیت جنوبی انگلینڈ کو شدید متاثر کیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق طوفان کی وجہ سے فرانس میں 10 لاکھ سے زائد لوگ بجلی سے محروم ہیں جب کہ انتظامیہ کو بدترین صورتحال کی وجہ سے سیکڑوں اسکولوں کو بند کرنا پڑا۔بحیرہ عرب کے جنوب مغرب میں موجود طوفان 'تیج' شدید سمندری طوفان میں تبدیلرپورٹس کے مطابق طوفان کے نتیجے میں اب تک 10 ہلاکتیں سامنے آئی ہیں اور متعدد افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق طوفان کی وجہ سے تیز ہواو¿ں کے جھکڑ چلے جن کی رفتار 120 کلو میٹر فی گھنٹہ تھی جس سے درخت اور بجلی کے کھمبے گر گئے جب کہ ٹیلی فون لائنز بھی بری طرح متاثر ہوئی ہیں۔اس حوالے سے برطانیہ کے محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہےکہ تیز ہواو¿ں اور بارشوں کی وجہ سے انفرااسٹرکچر اور درختوں کو مزید نقصان پہنچ سکتا ہے۔اس کے علاوہ ساحل کے قریب علاقوں میں سمندر کے بپھرنے کی وجہ سے سڑکوں کے بہنے کی وارننگ بھی جاری کی گئی ہے۔رپورٹس کے مطابق طوفان سے یورپ کے شمال مغرب کے بیشتر ممالک میں ٹرانسپورٹ کا نظام بھی بری طرح متاثر ہوا ہے۔