• news

ٹولنٹن مارکیٹ: نوکری کا جھانسہ دیکر خاتون سے زیادتی‘ ملزم گرفتار

لاہور (نامہ نگار) شادمان پولیس نے سوشل میڈیا پر خاتون کو نوکری کا جھانسہ دے کر پاس بلا کر زیادتی کرنے والے ملزم شہروز کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزم کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ٹریس کرکے ضلع گوجرانوالہ سے گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم شہروز کا خاتون سارہ سے چند روز قبل سوشل میڈیا پر رابطہ ہوا تھا۔ ملزم نے نوکری کا جھانسہ دے کر خاتون کو ٹولینٹن مارکیٹ اپنے کمرے میں بلا کر نشہ آور شے کھلا کر اس سے نیم بیہوشی کی حالت میں زیادتی کی اور فرار ہو گیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن