• news

کئی وارداتیں‘ڈاکو شہریوں سے لاکھوں روپے ‘قیمتی مال لوٹ کر لے گئے

لاہور(نامہ نگار)مختلف علاقوں میں ڈاکوو¿ں اور چوروں نے وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے ‘ زیورات‘موبائل فون،گاڑیاں، موٹرسائیکلیں اور اور دیگر سامان لوٹ لیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکوو¿ں نے مانگامنڈی میں کاشف احمدکے گھر میں گھس کر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر ساڑھے6 لاکھ‘ زیوارات، موبائل فون اور دیگر سامان، بادامی باغ میں وقار سے 4لاکھ‘ موبائل فون، شاہدرہ میں عاصم کی دکان سے 3لاکھ ‘ موبائل فون،اقبال ٹاو¿ن میں اعجاز علی سے2لاکھ ‘ موبائل فون، مسلم ٹاﺅن میں پر عدیل سے 2 لاکھ 51ہزار‘ موبائل فون‘ ہربنس پورہ میں عمران سے 58ہزار‘ موبائل فون،مصر ی شاہ میں نعیم سے 13ہزار ‘ موبائل فون، سندر میں سلمان سے 21ہزار‘ موبائل فون، راوی روڈ میں رضوان سے 3 ہزار‘ موبائل فون لوٹ لیا اورفرار ہوگئے ہیں۔چوروں نے شفیق آباد میں تنویر کے گھر سے 4 لاکھ ‘ زیوارات دیگر سامان چوری کرلیا ۔ چوروں نے برکی، ڈیفنس ‘ لاری اڈہ میں سے 3 گاڑیاں جبکہ شاہدرہ ٹاو¿ن ،بھاٹی گیٹ ،مانگا منڈی، اقبال ٹاﺅن، مغلپورہ،کاہنہ ،ہڈیارہ اورانار کلی سے8 موٹر سائیکل چوری کرلی گئیں۔

ای پیپر-دی نیشن