• news

ایکسائز‘ ٹیکسیشن کے ایڈیشنل ڈی جی سمیت متعدد ڈائریکٹرزتبدیل

لاہور(نامہ نگار)محکمہ ایکسائز‘ ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول پنجاب میں ایڈیشنل ڈی جی سمیت ڈائریکٹرز کے بڑے پیمانے پرتقرروتبادلے کردئیے گئے۔سیکریٹری ایکسائزمختار مسعود نے احمد سعید کو ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پنجاب کے عہدے سے تبدیل کر کے ڈائریکٹر ریجن بی لاہور‘رضوان اکرم شیروانی کو ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پنجاب،تنویر عباس گوندل کو ڈائریکٹر ساہیوال ریجن،قمرالحسن سجاد کو ڈائریکٹر آڈٹ اینڈ انفورسمنٹ،صوبیہ ملک کی خدمات ڈائریکٹر جنرل نارکوٹکس کنٹرول کے سپرد، محمد عبداللہ کو ڈائریکٹر ملتان ریجن،افتخار احمد بھلی کو ڈائریکٹر نارکوٹکس کنٹرول ملتان تعینات کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں جبکہ ڈائریکٹر گوجرانوالہ ریجن جام سراج کو گجرات ریجن کا اضافی چارج دے دیاگیاہے۔

ای پیپر-دی نیشن