دہشتگردی کی حالیہ لہر ملک کو دوبارہ غیر مستحکم کرنے کی سازش ہے: وزیر داخلہ
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) نگران وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی نے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ ڈی آئی خان، پسنی اور میانوالی میں حملہ آور دہشتگردوں کے نام الگ ضرور ہونگے لیکن پس پردہ دشمن ایک ہی ہے دہشت گردی کی حالیہ لہر پاکستان کو دوبارہ بے یقینی اور عدم استحکام کا شکار کرنے کی سازش ہے نگران وزیر داخلہ نے کہا کہ تمام سول اور ملٹری ادارے یک جان ہو کر خون کے آخری قطرے تک ملک کا دفاع کریں گے اور دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنائیں گے۔