جلاﺅ گھیراﺅ: 4 مقدمات کا ٹرائل شروع‘ محمودالرشید سمیت دیگر ملزم 15 نومبر کوجیل سے طلب
لاہور(خبرنگار)نو مئی جلاﺅ گھیراﺅ کے 4 مقدمات کا ٹرائل شروع ہو گیا۔انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے میاں محمود الرشید ، اعجاز چوہدری و دیگر نامزد ملزمان کو15نومبر کو جیل سے طلب کر لیا۔عدالت نے پراسیکیوٹر کوگرفتار نہ ہونے والے ملزمان سے متعلق ہدایات لیکر آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم دے دیا۔ لاہور ہائیکورٹ نے نو مئی جناح حملہ کیس میں دو پی ٹی آئی رہنماﺅں کی بعد از گرفتاری ضمانت کی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر، جسٹس شہرام سرور چوہدری کی سربراہی میں دو رکنی بنچ روبینہ جمیل کی درخواست پر سماعت 7 نومبر کو سماعت کرے گا۔ جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں دو رکنی بنچ عالیہ حمزہ کی درخواست پر سماعت 7 نومبر کو کرے گا، تھانہ سرور روڑ پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔