• news

نیپال میں 6.4 شدت کا زلزلہ، 150 افراد ہلاک، درجنوں زخمی، عمارتیں ملبے کا ڈھیر

کٹھمنڈو ‘ اسلام آباد‘ (نوائے وقت رپورٹ‘ این این آئی‘نمائندہ خصوصی) نیپال میں 6.4 شدت کے زلزلے سے 150 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق جمعے کی رات آنے والے زلزلے کا مرکز دارالحکومت کٹھمنڈو سے 500 کلومیٹر دور مغرب میں تھا۔ زلزلے سے متعدد عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں۔ سڑکیں تباہ ہوگئیں اور بجلی اور مواصلات کا نظام درہم برہم ہوگیا۔ زلزلے سے درجنوں افراد زخمی ہوئے جبکہ متعدد اب بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے سے متاثرہ دور افتادہ پہاڑی علاقوں میں امدادی کارروائیاں کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ نیپالی فوج بھی امدادی کارروائیوں میں شہری انتظامیہ کی مدد کررہی ہے۔ زلزلے سے اموات میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ نیپال میں ا?نے والے زلزلے کے جھٹکے بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی کے کئی علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے تھے۔نیپال میں 2015 میں ا?نے والے تباہ کن زلزلے میں 9 ہزار افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے نیپال میں گزشتہ شب زلزلے سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ہفتہ کواپنے ٹوئٹ میں نگران وزیراعظم نے زلزلے سے متاثر ہونے والوں کے ساتھ دلی ہمدردی اور نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اس مشکل وقت میں نیپال کے ساتھ کھڑا ہے اور جو بھی مدد درکار ہو‘ فراہم کرنے کیلئے تیار ہے۔

ای پیپر-دی نیشن