• news

عمران‘ بشریٰ بی بی کے خلاف مبینہ غیر شرعی نکاح کیس دونوں فریقوں کے دلائل سننے کے بعد کیس آ گے چلایا جائے گا: عدالت

اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)سینئر سول جج قدرت اللہ نے چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف مبینہ غیر شرعی نکاح کیس میں فریقین کی جانب سے ایک ساتھ دلائل سننے کا حکم دیتے ہو ئے سماعت 13 نومبر تک کیلئے ملتوی کردی۔ چیئرمین پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی کے وکیل شیرافضل مروت عدالت پیش نہیں ہوئے ۔ سپیشل پراسیکیوٹر رضوان عباسی نے اعلیٰ عدلیہ کے مختلف حوالے دیے تاہم سپیشل پراسیکیوٹر رضوان عباسی نے شیرافضل مروت کی عدم حاضری پر اعتراض اٹھایا،وکیل شیرافضل مروت کی جانب سے معاون وکیل نے عدالت کو بتایا کہ شیرافضل مروت بیرون ملک ہیں۔ آئندہ سماعت پر عدالت پیش ہوں گے۔ عدالت نے ریمارکس دئیے کہ دونوں فریقین سے دلائل سننے کے بعد کیس آگے چلایاجائےگا۔

ای پیپر-دی نیشن