صدر پیوٹن نے جوہری تجربات پر پابندی کے معاہدے کی توثیق منسوخ کر دی
ماسکو(این این آئی)روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے ایک قانون پر دستخط کر دئیے ہیں جس میں دھماکہ خیز جوہری تجربات پر جامع پابندی کے معاہدے کی روس کی جانب سے توثیق منسوخ کر دی گئی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ ماہ ملکی پارلیمان نے روس کی جانب سے توثیق کو کالعدم قرار دینے کے حق میں ووٹ دیا تھا جو قبل ازاں صدر پیوٹن کی جانب سے اس سلسلے میں دیے گئے ایک بیان کے عین مطابق تھا۔ روس نے سنہ 2000 میں سی ٹی بی ٹی کی توثیق کی تھی۔روس نے امریکہ کے ساتھ توازن برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیا تھا جس نے اس معاہدے کی توثیق نہیں کی ہے۔