سنگاپورمیں طالبہ سے زیادتی پربھارتی شہری کو 16 سال قید اور کوڑوں کی سزا
سنگاپور (کے پی آئی ) سنگاپور کی ایک عدالت نے ایک ہندوستانی شہری کو یونیورسٹی کی طالبہ کی آبروریزی کے جرم میں 16 سال قید اور 12 کوڑوں کی سزا سنائی ہے۔ 26 سالہ ہندوستانی شہری نے یونیورسٹی کی طالبہ کو 2019 میں اس وقت جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا جب لڑکی اپنی ملازمت سے لوٹ رہی تھی۔ اس نے طالبہ کا پیچھا کیا نازیبا اشارے کئے اور سنسان بس اسٹاپ پر طالبہ کوتشددکانشانہ بنایا اور پھر گھسیٹتا ہوا قریبی جنگل میں لے گیا۔ جہاں اس نے طالبہ کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا ۔