تہران‘ حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ کی خامنہ ای سے ملاقات
تہران (نیٹ نیوز) حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ تہران پہنچ گئے جہاں انہوں نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای سے ملاقات کی ہے۔ عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق حماس کے عہدیدار اسامہ حمدان نے اسماعیل ہانیہ کے تہران پہنچنے سے متعلق بتایا جبکہ دورہ ایران کی مزید تفصیل نہیں بتائی۔ خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسماعیل ہانیہ نے 2019 سے قطر اور ترکیہ میں رہائش رکھی ہوئی ہے۔ اسرائیلی فوج نے گزشتہ روز غزہ میں اسماعیل ہانیہ کے گھر پر ڈرون حملہ بھی کیا تھا۔