• news

چین نے دنیا کے سب سے بڑے "مصنوعی سورج" کے لیے بنیادی اجزا فراہم کردیئے

بیجنگ (شِنہوا)چین نے بین الاقوامی تھرمونیو کلیئر تجرباتی ری ایکٹر(آئی ٹی ای آر) کے لیے تمام میگنیٹ سپورٹ اسمبلیز بروقت فراہم کردی ہیں۔آئی ٹی ای آر، دنیا کے سب سے بڑے اور اہم بین الاقوامی سائنسی تحقیقی منصوبوں میں سے ایک ہے، جسے "مصنوعی سورج" کے نام سے جانا جاتا ہے کیونکہ یہ فیوژن ری ایکشنز کے ذریعے روشنی اور حرارت خارج کر کے سورج کی طرح صاف اور کاربن سے پاک توانائی پیدا کرتا ہے۔ آئی ٹی ای آر کو یورپی یونین، چین، امریکہ، جاپان، جنوبی کوریا، بھارت اور روس کی طرف سے مشترکہ طور پر مالی امداد فراہم کی جاتی ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن