ایوان خالی کر دو‘ ملک کے وارث سنبھالنے آ رہے ہیں: خالد مقبول
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینئر خالد مقبول صدیقی نے جلسہ سے خطاب کرتے کہا ہے کہ ایوان خالی کر دو‘ ملک کے وارث ملک کو سنبھالنے آ رہے ہیں۔ عوام کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے۔ کراچی شہر کو چلانے کی ذمے داری پرنس روڈ والوں پر آنے والی ہے۔ کراچی خوشحال ہو گا تو پاکستان خوشحال ہو گا۔ کراچی کو 6 ماہ میں اپنے پیروں پر کھڑا کر دیں گے۔ کراچی کا یہ حال کرنے والوں کا دماغ ٹھیک نہ کیا گیا تو کچھ ٹھیک نہیں ہوگا۔ آئین نہ ہماری حفاظت کر سکا نہ پاکستان اور نہ جمہوریت کی حفاظت کر سکا۔ پاکستان کو بچانے کیلئے ضروری شرط یہ ہے جو پال رہا ہے اس کو پالو، جاگیردارانہ جمہوریت کو جب تک جمہوریت کہاجاتا رہے گا پاکستان ترقی نہیں کرے گا۔