• news

غزہ اور فلسطینی علاقوں میں جنگ بندی ضروری ہے: منیر اکرم

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)پاکستان نے غزہ میں بنیادی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے فوری جنگ بندی کی ضرورت پرزوردیتے ہوئے اسرائیل سے فلسطینی عوام کی جاری "نسل کشی" کو روکنے کامطالبہ کیاہے ۔اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقبل مندوب منیر اکرم نے اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرز میں فلسطینی علاقوں کی صورتحال پربریفنگ میں بتایا کہ محصورزدہ غزہ اورفلسطینی علاقوں میں جنگ بندی ضروری ہے۔پاکستانی مندوب نے کہاکہ ہمیں واضح الفاط میں اسرائیلیوں کو بتانا ہوگا کہ وہ فلسطینیوں کی نسل کشی بند کرے ۔ پاکستانی مندوب نے اپنے خطاب میں کہاکہ اسرائیلی ہولوکاسٹ کا شکار ہونے کے باوجود اب فلسطینیوں کے خلاف "جدید نسل کشی" کا ارتکاب کر رہے ہیں۔انہوں نے بین الاقوامی قوانین کے احترام اور ان پر عمل کرنے کی ضرورت پر زور دیا جو شہریوں اور املاک پر حملوں سے منع کرتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ غزہ میں سکولوں، ہسپتالوں اور شہری عمارات پر اس بہانے سے ہلاکت خیز اسرائیلی حملے کہ ان تنصیبات میں فوجی اہداف موجود ہیں، بین الاقوامی قوانین اور اصولوں کی کھلی خلاف ورزی اور بے بس ولاچار لوگوں کی "اجتماعی سزا" ہے۔ انہوں نے کہاکہ بین الاقوامی قانون کے تحت شہری مقامات اور سہولیات، خاص طور پر ہسپتالوں کو نشانہ نہیں بنایا جا سکتا۔

ای پیپر-دی نیشن