چائے کی درآمدات میں پہلی سہ ماہی کے دوران سالانہ بنیادوں پر32.30 فیصد اضافہ
اسلام آباد (آئی این پی)چائے کی درآمدات میں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سالانہ بنیادوں پر32.30 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔ پاکستان بیوروبرائے شماریات اورسٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں چائے کی درآمدات پر 184.061 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 32.30 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں چائے کی درآمدات پر 139.11 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواتھا ستمبرمیں چائے کی درآمدات کاحجم 58.11 ملین ڈالر ریکارڈکیاگیا جواگست میں 59.27 ملین ڈالراورگزشتہ سال ستمبرمیں 55.96 ملین ڈالرتھا۔