• news

سری لنکا ‘نیوزی لینڈ کے درمیان میچ میں شدید بارش کی پیش گوئی

لاہور(سپورٹس رپورٹر)سری لنکا اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ میں شدید بارش کی پیش گوئی کر دی گئی۔دونوں ٹیموں کے درمیان میچ 9 نومبر جمعرات کے روز بنگلور میں کھیلا جائے گا جہاں 70 فیصد بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق بنگلور میں چار روز تک لگاتار بارشیں ہونے کا امکان ہے جس کی وجہ سے گراونڈ کی آو¿ٹ فیلڈ متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔دونوں ٹیموں کے مابین میچ بارش کی نذر ہونے کی صورت میں پاکستان کو فائدہ ہو گا، اگر قومی ٹیم انگلینڈ کو آخری میچ میں شکست دے دیتی ہے تو وہ سیمی فائنل میں پہنچ جائے گی۔

ای پیپر-دی نیشن