• news

پی آئی اے کی اسلام آباد اور کوئٹہ کے درمیان فضائی سروس 16 روز بعد بحال

 اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد اور کوئٹہ کے مابین پی آئی اے کا فضائی رابطہ 16 دن بعد بحال ہو گیا، پی آئی اے کی پرواز پی کے 325 اور 326 آخری بار 9 اکتوبر کو آپریٹ کی گئی تھیں۔پی آئی اے کی پروازوں کی معمول کے مطابق کوئٹہ آمد روانگی شیڈول جاری کیا گیا ، فیصل آباد اور ملتان سے آپریشن 100 فیصد بحال ہوگیا۔18 دن میں پی آئی اے کی 772 پروازیں منسوخ ہو چکی ہیں اور مسافروں کو 50 کروڑ کا ریفنڈ کیا جاچکا جبکہ مجموعی طور پر پی آئی اے کو 7 ارب روپے کا نقصان ہو چکا ہے۔فلائٹ شیڈول کے مطابق کراچی دبئی کی پرواز 213، کراچی تربت 501، 502 کراچی سکھر 536، 537 اب بھی منسوخ ہیں جبکہ لاہور جدہ پی کے 859 اور شارجہ لاہور پی کے 186 منسوخ ہوگئی۔سیالکوٹ دبئی پی کے 179، 180، اسلام آباد تربت 509، 510، جدہ 841 دبئی 233، 212 شارجہ 182، پشاور شارجہ 257، 258 اور جدہ 736 بھی منسوخ کی گئی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن