• news

پاکستانی ٹیکسٹائل برآمدات میں 12 ماہ کی کمی کے بعد5فیصد اضافہ

 اسلام آ باد (آئی این پی ) پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر مسلسل کمی کو بریک لگ گیا اور 12 ماہ بعد اس میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن(اپٹما) کے اعداد و شمار کے مطابق رواں سال اکتوبر میں سالانہ بنیادوں پر ٹیکسٹائل برآمدات میں 5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جو ایک ارب 43 کروڑ ڈالرز رہیں۔ گزشتہ سال اکتوبر میں برآمدات کا حجم ایک ارب 36 کروڑ ڈالرز تھا۔اپٹما کے مطابق ستمبر2023 میں ٹیکسٹائل برآمدات کا حجم ایک ارب 36 کروڑ ڈالرز تھا، جنوری تا اکتوبر2023 کے 10 ماہ میں ٹیکسٹائل ایکسپورٹس 16 فیصد گریں۔

ای پیپر-دی نیشن