ڈسکہ، جہلم: بجلی و گیس کی لوڈ شیڈنگ جاری، شہری سراپا احتجاج
ڈسکہ جہلم (نامہ نگاران/نمائندہ خصوصی) ڈسکہ ، جہلم گردنواح میں سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ میں اضافہ سے صارفین کو شدید مشکلات کاسامنا ہے۔ صبح کے وقت بجلی و سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ سے خواتین کوکھانا پکانے میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ گرمیوں میں بجلی نہیں ہوتی اور سردیوں میں سوئی گیس نہیں ہوتی مگر بھاری بل آجاتے ہیں محکمہ سوئی گیس کے ارباب اختیار بجلی گیس لوڈشیڈنگ پر توجہ دیں ورنہ عوام احتجاج پر مجبور ہو جائیں گے۔ موسم تبدیل ہونے کے باوجود بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے تین سے چار گھنٹے بجلی بند رہنا معمول بن گیا ہے۔