جنرل ہسپتال میں خاتون پراسرار طور پر جاں بحق
لاہور (نامہ نگار) جنرل ہسپتال میں خاتون پراسرار طور پر جاں بحق ہو گئی۔ پولیس کے مطابق 45 سالہ خاتون مریم ناصر جنرل ہسپتال اکیلی آئی اور پرچی بنوا کر گائنی وارڈ میں داخل ہو گئی جبکہ ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے خاتون ایک گھنٹے بعد مردہ حالت میں پائی گئی۔ پولیس نے لاش قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر دی ہے۔