• news

مسجد الحرام،ممکنہ بارش سے نمٹنے کے لئے انتظامات مکمل کرلئے گئے

ریاض(این این آئی)سعودی عرب میں حرمین شریفین کی دیکھ بھال کی ذمہ دار تنظیم کے سیکرٹری برائے امن و سلامتی فیاض الحارثی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ مملکت میں ہونے والی موسلا دھار بارش کے دوران ممکنہ خطرات سے طے شدہ طریقہ کار کے مطابق نمٹا جا رہا ہے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بارش کے دوران سیکورٹی کے وسائل فراہم کیے جا رہے ہیں،رین کوٹ، اینٹی سلپ چپل اور پانی کی نکاسی کا سامان فراہم کردیا گیا ہے۔اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ زائرین کی حفاظت کےلئے بارش کے دوران کسی کو راہداری میں بیٹھنے یا کھڑے ہونے کی اجازت نہیں ہے۔یاد رہے کہ حرمین شریفین انتظامیہ نے مسجد حرام کی خدمت کرنے والے مختلف سرکاری اداروں کے تعاون سے مسجد حرام میں بارش کے مسائل سے نمٹنے کے لیے ہنگامی اسکیموں پر عمل درآمد شروع کردیا ہے۔تیز بارشوں کے دوران مطاف، جائے نماز، داخلی راستوں پر پانی کی فوری نکاسی اور فرش خشک کرنے کو یقینی بنایا جا رہا ہے، حرمین شریفین انتظامیہ کی جانب سے کوشش کی جارہی ہے کہ عبادات کے دوران زائرین کی حفاظت کومکمل طورپر یقینی بنایا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن