جے یو آئی کی میانوالی ائیر بیس پر دہشتگردوں کے حملے کی مذمت
لاہور (خصوصی نامہ نگار)جے یو آئی نے میانوالی میں پاک فضائیہ کے ائیر بیس پر دہشگردوں کے بزدلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہاہے کہ سیکیورٹی فورسز نے بہادری کا مظاہرہ کر کے اس بزدلانہ کاروائی کو ناکام بنا یا اللہ پاک ملک کے دفاع کے لئے میرے جوانوں کی غیبی مدد سے فر ما ئے یہ باتیں جے یو آئی کے سر پرست اعلی مولانا خواجہ خلیل احمد اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد امجد خان نے اپنے اخباری بیان میں کہیں انہوں نے کہاکہ ہم سب اپنی سکیورٹی فورسزاور جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جن کے ہمالیہ پہاڑ سے بلند حوصلوں نے ملک عزیز کو کسی بڑے نقصان سے بچا یا انہوں نے کہاکہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں قوم اپنی افواج کے ساتھ کھڑی ہے مولانا خلیل اور مولانا محمد امجد خان نے کہاکہ پوری قوم مملکت خداد اد اسلامی جمہوریہ پاکستان میں کی جانے والی اس قسم کی بزدلانہ کاروائیوں کی پر زور مذمت کرتی ہے انہوں نے کہاکہ ملک ایک مرتبہ پھر بدامنی کا ناسور سر اٹھا رہا ہے اس کو اتفاق واتحاد سے ہی کچلنا ہو گا انہوں نے کہاکہ ملک کے دفاع کے لیئے جے یو آئی کا ہر کارکن اپنے ریاستی اداروں کے شانہ بشانہ کھڑا ہے اور دشمن کی کسی سازش کو کامیاب نہیں ہو نے دیں گے مولانا خواجہ خلیل احمد اور مولانا محمد امجد خان نے گذشتہ روز دہشگری کے واقعات میں جوانوں کی شہادت پر دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ملک پر قربان ہونے والوں جوانوں کا خون رائیگانہیں جائیگا۔