• news

 رائیونڈ روڈ پرکنٹری کلب روزہ بلانکا کو کمرشلائزیشن فیس کی عدم ادائیگی پر نوٹس 

لاہور(خبرنگار)کمشنر و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر ایل ڈی اے ٹیموں نے کمرشلایزیشن فیس نادہندگان کے خلاف شکنجہ سخت کر لیا ہے۔ایل ڈی اے ٹیموں نے گزشتہ روز رائیونڈ روڈ پر 196 کنال پر مشتمل معروف کنٹری کلب روزہ بلانکا کو کمرشلایزیشن فیس کی عدم ادائیگی پر نوٹس جاری کر دیا ہے۔روزہ بلانکا کنٹری کلب کمرشلایزیشن فیس کی مد میں ایل ڈی اے کا ایک ارب 41 کروڑ کا نادہندہ ہے۔کمرشل فیس کی عدم ادائیگی پر ایل ڈی اے نے روزہ بلانکا کنٹری کلب کو نوٹس جاری کیا ہے۔روزہ بلانکا کنٹری کلب کو پانچ روز میں واجبات کی ادائیگی کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن