• news

وکلا جمہوریت پسند ‘آئین کے محافظ ہیں: آمنہ مریم 

لاہور (خبر نگار ) وکلا رہنماو¿ں آمنہ مریم اور داو¿د سلیمان اور انسانی حقوق کی سرگرم رہنما ثنا ظفر نے سپریم کورٹ بار کے نومنتخب صدر شہزاد شوکت سیکرٹری جنرل اور دیگر عہدیداروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ وکلا آئین کے محافظ اور جمہوریت پسند ہیں۔بارز کے انتخابات کا تسلسل وکلا کی جمہوریت پسندی کا سب سے بڑا ثبوت ہے۔وکلا نے جمہوریت کے لئے ہمیشہ ہراول دستے کا کردار ادا کیا اور ہمیشہ عوام کی رہنمائی کی۔وکلا کی قربانیاں روز روشن کی طرح عیاں ہیں۔ہمارا عزم ہے پاکستان ،اس کے ادراروں اور عوام کی حرمت کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔آئین پر آنچ نہیں آنے دینگے ،ملک میں بنیادی حقوق کا تحفظ یقینی بنائیں گے۔انہوں نے کہا ملک کی ترقی اور استحکام کے لئے تمام سٹیک ہولڈرز کا ملکر چلنا ہوگا۔

ای پیپر-دی نیشن