• news

اسرائیلی مظالم پر خاموشی اختیار کرنا بزدلی ہے:فیضان شفیق 

شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی)انجمن تاجران مدینہ مارکیٹ کے صدر فیضان شفیق خان اور جنرل سیکرٹری سیٹھ محمدعظیم نے کہا ہے کہ اسرائیلی مظالم پر خاموشی اختیار کرنا بزدلی ہے، اسرائیلی فضائیہ کے نہتے فلسطینیوں پر حملے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی اور کھلی دہشتگردی ہیں،فلسطینی عوام کے پاس گنوانے کیلئے اب کچھ نہیں بچا، ہار بزدل صہیونیوں کا مقدر ٹھہرے گی،میڈیا سے گفتگو کرتے ان رہنماﺅں نے کہاکہ غزہ کی کھلی جیل میں محصور اور مظلوم مسلمانوں نے قابض صیہونیوں کو ارضِ مقدس سے نکال باہر کرنے اور اسرائیلیوں سے اپنے علاقے واپس لینے کے لیے جوابی اقدام کیا ہے جس کی ہم مکمل حمایت کر تے ہیں فلسطینیوں کو پورا حق حاصل ہے کہ وہ مسلسل جارحیت کا ارتکاب کرنےوالے اسرائیل کے خلاف جوابی کارروائی کریں۔

ای پیپر-دی نیشن