• news

نیشنل ایکشن پلان پر عمل‘ مقررہ تاریخ پر الیکشن ہونا اہم: رضا ربانی

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سابق چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ بہت اہم ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر عمل ہو اور الیکشن کمیشن کی دی گئی تاریخ پر الیکشن ہو۔ ایک بیان میں رضا ربانی نے کہا کہ سکیورٹی فورسز پر حالیہ دہشتگرد حملوں کی مذمت کرتے ہیں۔ پیپلز پارٹی کے سینیٹر نے کہا کہ 2023ء کے پہلے نصف میں 271 حملوں میں 389 افراد جاں بحق جبکہ 656 زخمی ہوئے۔ 2023ءکا بقیہ نصف سال بھی کچھ بہتر دکھائی نہیں دے رہا۔ پوری قوم سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔ یہ مدنظر رکھا جائے کہ غیر قانونی مقیم افغان پناہ گزینوں کی واپسی کے وقت یہ حملے ہوئے۔

ای پیپر-دی نیشن