• news

سانحہ 9 مئی ،اسد عمر کو آج جے آئی ٹی میں طلبی کا نوٹس

لاہور( این این آئی)سانحہ 9 مئی کی تحقیقات کے معاملے پر اسد عمر کو آج پیر 6نومبر کو جے آئی ٹی میں طلبی کا نوٹس جاری کر دیا گیا ۔اس سے قبل اسد عمر کو یکم نومبر بدھ کے روز 4 بجے ڈی آئی جی آفس میں جے آئی ٹی کے روبرو پیش ہونے کا سمن جاری کیا گیا تھا۔اسد عمر کی بجائے ان کے وکیل پیش ہوئے تاہم جے آئی ٹی کے سربراہ نے اسد عمر کے وکیل کا بیان ریکارڈ نہیں کیا تھا۔ جے آئی ٹی نے اسد عمر کو 6 نومبر بروز سوموار کو دوبارہ طلبی کا نوٹس جاری کیا تھا ۔اسد عمر کو تھانہ سرور روڈ سمیت 5 مقدمات کی تحقیقات کے لیے طلب کیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن