• news

غزہ میں نسل کشی کیخلاف خط پر نیویارک ٹائمز نے ایوارڈ یافتہ صحافی سے استعفیٰ لے لیا

واشنگٹن ( نیٹ نیوز )اسرائیلی فوج کی غزہ میں نسل کشی کےخلاف ادیبوں کے مذمتی خط پر دستخط کرنا جرم بن گیا۔ غزہ میں نسل کشی کےخلاف مذمتی خط پر دستخط کرنے کی و جہ سے امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے اپنی ایوارڈ یافتہ صحافی Jazmine Hughes سے استعفیٰ لے لیا۔خاتون صحافی نے گزشتہ ہفتے مذمتی خط پر دستخط کیے تھے جس کا عنوان "اسرائیل کی غزہ میں حماس کےخلاف جنگ نسل کشی ہے" تھا۔اس خط پر دیگر معروف صحافیوں اور مصنفین سمیت سیکڑوں افراد نے دستخط کیے تھے۔

ای پیپر-دی نیشن