ووٹرز کی سہولت کیلئے پرائیویٹ سکولز میں بھی پولنگ سٹیشن بنانے کا فیصلہ، فہرست طلب
اسلام آباد (وقائع نگار) ووٹرز کی سہولت کے لئے پرائیویٹ سکولوں میں بھی پولنگ سٹیشن بنانے کیلئے الیکشن کمیشن نے پرائیویٹ سکولوں کی فہرست مانگ لی ہیں۔ الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کیلئے پرائیویٹ سکولوں کے اساتذہ اور سکولوں کی عمارتوں کی تفصیلات حاصل کرنا شروع کردی ہیں۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمشنر نے ای ڈی او ایجوکیشن کو پرائیویٹ اساتذہ اور سکولوں کی عمارتوں کی تفصیل حاصل کرنے کے لئے خطوط لکھ دئیے ہیں۔ جن اضلاع میں سرکاری ملازمین کی کمی ہوگی وہاں پرائیویٹ سکولوں کے اساتذہ سے پولنگ کے لئے مدد لی جائے گی۔ سرکاری عمارتوں کی کمی کی صورت میں پرائیویٹ سکولوں میں پولنگ سٹیشن قائم کیے جائیں گے۔ اگر سرکاری عمارتیں کم پڑ جائیں تو پرائیویٹ سکولوں کی عمارتوں اور اساتذہ کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔ پرائیویٹ سکولوں کے اساتذہ اور عمارتوں کو بطور ریزرو رکھا جائے گا۔