• news

 ورلڈکپ:جنوبی افریقہ کو 243 رنز سے شکست ‘بھارت کی مسلسل 8ویں فتح 

لاہور(سپورٹس رپورٹر )ورلڈ کپ کے 37 ویں میچ میں بھارت نے یکطرفہ مقابلے کے بعد جنوبی افریقہ کو 243 رنز سے شکست دےکر ایونٹ میں مسلسل آٹھویں کامیابی حاصل کرلی۔ایڈن گارڈنز کولکتہ میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے جنوبی افریقہ کےخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔بھارت نے 5 وکٹوں پر 326 رنز بنائے، ویرات کوہلی 101 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔شریاس ائیر نے 77 رنز کی اننگز کھیلی ۔ کپتان روہت شرما 40،شبمن گل 23 اور سوریاکمار یادیو نے 22 نے رنز بنائے، کے ایل راہول 8 رنز بناکر آو¿ٹ ہوئے جبکہ رویندرا جدیجہ 29 رنز کےساتھ ناٹ آو¿ٹ رہے۔ مارکو جانسن، کاگیسو ربادا، کاشیو مہاراج اور تبریز شمسی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔بھارت کے 327 رنز کے ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کی بیٹنگ لائن دیر کی دیوار ثابت ہوئی اور کوئی بھی بیٹر بھارتی باﺅلرز کے سامنے جم کر نہ کھیل سکا۔جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم 28 ویں اوور میں صرف 83 رنز پر آو¿ٹ ہوگئی۔صرف چار کھلاڑی ڈبل فگر میںداخل ہوسکے ۔ کوئنٹن ڈی کوک پانچ ‘ٹیمبا باﺅوما گیارہ ‘رسائی وینڈ رڈوسین تیرہ ‘اینڈن مارکرم نو‘ہنرچ کلاسن ایک ‘ڈیوڈ ملر گیارہ ‘مارکو جانسن چودہ ‘کاشیو مہاراج سات ‘کاگیسو ر باداچھ ‘لنگی نگیڈی صفر پر آﺅٹ پر آﺅٹ ہوئے ۔ تبریز شمسی چار رنز پر ناٹ آﺅٹ رہے ۔ رویندر جدیجہ نے پانچ ‘محمد شامی اور کلدیپ یادیو نے دو دو‘محمد سراج نے ایک وکٹ حاصل کی ۔ ورلڈ کپ میں اب تک دونوں ٹیمیں 8،8 میچز کھیل چکی ہیں، بھارت ناقابل شکست ہے جبکہ جنوبی افریقہ نے 6 میچز جیتے ہیں۔پوائنٹس ٹیبل پر بھارت 16 پوائنٹس کےساتھ پہلے اور جنوبی افریقہ 12 پوائنٹس کےساتھ دوسرے نمبر پر ہے، دونوں ٹیمیں پہلے ہی سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر چکی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن