• news

پی ٹی آئی نظریاتی کا نعرہ ”کرپشن کی سزا موت“ ہے:اختراقبال ڈار

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) 8فروری کو ملک میں عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان ہوتے ہی پاکستان بھر میں انتخابی سرگرمیوں کا آغاز شروع ہو گیا۔ پاکستان تحریک انصاف نظریاتی نے بھی شہر میں اپنے منشور کے مطابق پارٹی ہینگر،بینرز آویزاں کردیئے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف نظریاتی کا نعرہ ”کرپشن کی سزا موت“ ہے والے بینرز عوام کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔ چیئر مین پاکستان تحریک انصاف نظریاتی اختر اقبا ل ڈار نے صحافیوں سے گفتگو کرتے کہا کہ ملک کو بدترین صورتحال سے نکالنے کیلئے ایک ہی حل کرپشن کی سزا موت کے نعرے کو قانون بنا کر کرپٹ سیاستدانوں بیوروکریٹس کو چوکوں چوراہوں میں لٹکایا جائے ۔ کرپشن کے خاتمے کے بعد ہی پاکستان میں غربت بیروزگاری مہنگائی کا خاتمہ ممکن ہے قرضے لے کر ملک چلانے سے ترقی اور عوام کو خوشحالی کی طرف گامزن نہیں کیا جا سکتا۔

ای پیپر-دی نیشن