الیکشن ڈیٹ آتے ہی دہشتگردی واقعات رونما ہونا تشویشناک بات ہے:فائزہ ملک
لاہور(نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کی سیکرٹری اطلاعات،سابق ایم پی اے فائزہ ملک نے کہا ہے کہ الیکشن کی فائنل ڈیٹ سامنے آنے کے فوری بعد ملک میں دہشت گردی کے واقعات کا ہونا تشویشناک بات ہے‘، خدانخواستہ دہشت گردی کی لہر اسی طرح سے جاری رہی تو پھر انتخابی مہم چلانا سیاسی جماعتوں کے لیے مشکل ہوجائے گا‘ پہلے ہی سیاسی جماعتوں کو لیول پلینگ فیلڈ نہ ملنے کی شکایات ہیں۔ ہمارا نگران حکومت سے مطالبہہے کہ وہ فوری نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں تاکہ ملک کو ناخوشگوار واقعات سے بچایا جا سکے۔