• news

 ہم بھی فلسطینیوں کے مجرم، روزمحشر گرفت ضرورہوگی : تنویر خان

لاہور(نیوز رپورٹر) انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی سیکرٹری جنرل تنویر احمد خان نے کہا ہے کہ ہم بھی معتوب فلسطینیوں کے مجرم ہیں، ہماری منافقانہ اورمجرمانہ روش پرمحشر میں بازپرس اور گرفت ضرورہوگی۔ اس پرآشوب مرحلے پروہ ہماری راہ دیکھتے اورہمیں پکارتے رہے لیکن ہم نے ان کی مدد کی بجائے محض اسرائیلی فسطائیت کی مذمت کرنے پراکتفا کیا۔عہدے عارضی ہیں ، موت توڈینگی اورکرونا سے بھی آسکتی ہے توپھر راہ حق میں شہادت سے افضل موت کیا ہوگی۔اب بھی وقت ہے مسلمان حکمران دنیاداری کادامن چھوڑکراسلامی رواداری کامظاہرہ کرتے ہوئے فلسطینیوں کے انتقام کاانتظام کریں۔انہوںنے مزید کہا کہ تعجب ہے شیر خدا حضرت علی رضی اللہ عنہ کے پیروکار فلسطینی شیرخواروں کاقتل عام خاموشی سے دیکھتے رہے۔

ای پیپر-دی نیشن