• news

الیکشن کمیشن جماعتوں کی مشاورت سے انتخابات کا ماحول ترتیب دے:میاں محمدایوب

لاہور(نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے نا ئب صدر اور سابق مشیر وزیر اعظم میاں محمد ایوب نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کو سب سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے الیکشن کا ماحول ترتیب دینا چاہیے یہ نہیں ہو سکتا کہ آپ ایک جماعت کے لیے میدان خالی چھوڑ دیں اور باقی جماعتوں کے ہاتھ پاوں کو باندھ دیا جائے الیکشن کمیشن کی ذمے داری ہے کہ سب کو برابر کا میدان مہیا کرے اس کے بعد عوام جس کو بھی منتخب کریں اسے حکومت کرنے کا پورا موقع ملنا چاہئیے۔

ای پیپر-دی نیشن