الحمراءکتاب میلہ آج‘ بانو قدسیہ کے افسانہ سے ماخوذ ڈرامہ امربیل پیش کیا گیا
لاہور (کلچرل رپورٹر)الحمراءمیں کتاب میلہ کا انعقاد آج کیا جا رہا جو 12نومبر تک جاری رہے گا۔ فیسٹیول لہور لہور اے میں معروف لکھاری بانو قدسیہ کے افسانہ سے ماخوذ ڈرامہ ”امربیل“ پیش کیا گیا۔اسٹیج ڈرامہ میں نامور فنکاروں افضال نبی، امن، زارا شاہ، زویاعلی و دیگر نے پرفارم کیا۔فیسٹیول میں اب تک ڈرامہ ”کالا میڈا بھیس‘ہور دا ہور‘اسیر آزادی“ پیش کئے جا چکے ہیں مزید پیش کیے جائیں گے۔ بچوں کیلئے میجک شو اور پتلی تماشا پیش کیا گیا۔یہ ڈرامے الحمراء ہال نمبر 2میں شام ساڑھے6بجے پیش کئے جا رہے ۔ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء طارق محمود چوہدری نے کہا تمام ڈرامے کہانی،کرداروں اور موضوعات میں اعلی ہیں۔ فیسٹیول میں ادبی نشستوں کے مکالموں پر مبنی سیمینارز نئی نسل کے سوچنے و سمجھنے کےلئے موقع فراہم کرینگے۔