• news

ہیومن رائٹس سوسائٹی کا اجلاس‘بانی ایس ایم ظفر کو خراج تحسین پیش کیا گیا

لاہور(نیوز رپورٹر) سید عاصم ظفر کی زیر صدارت ہیومن رائٹس سوسائٹی کے اجلاس میں فلسطین میں اسرائیل کے بڑھتے مظالم پر ایک متفقہ قرار داد منظور کی گئی اورمطالبہ کیا گیا کہ فلسطین میں جاری اسرائیل جارحیت فی الفور بند کی جائے۔ مقررین نے کہا غزہ میں فلسطینی بچوں، عورتوں اور بوڑھوں کے خلاف ریاستی دہشت گردی ہر اعتبار سے قابل مذمت ہے، مسلم ممالک اسرائیل کے سفارتی تعلقات ختم کریں۔ اگر فلسطین میں جنگ بندی نہ ہوئی تو ساری د±نیا جلے گی۔اجلاس مین ہیومن رائٹس سوسائٹی کے بانی ایس ایم ظفر مرحوم کو بھی بھرپور خراج تحسین پیش کیا گیا۔ انسانی حقوق کیلئے انکی خدمات کے مشن کو آگے بڑھانے پر غور ہوا اور فیصلہ کیا گیا کہ ہیومن رائٹس سوسائٹی انسانی حقوق کی بحالی کیلئے کردار ادا کرتی رہے گی۔اجلاس میں بیگم مہناز رفیع،اشتیاق چوہدری ایڈووکیٹ،بشپ الیگزینڈر جان ملک،پروفیسر وقار ملک،شاہدہ طاہرودیگرنے شرکت کی۔آخر میںایس ایم ظفر مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔

ای پیپر-دی نیشن