شیخوپورہ:ون ڈش ، اوقات کار کی پابندی کے سلسلہ میں کریک ڈاﺅن
شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) شادی ہالوں اور دیگر شادی کی تقریبات میں ون ڈش اور اوقات کار کی پابندی کے سلسلہ میں ضلعی انتظامیہ نے کریک ڈاﺅن شروع کردیا ہے ضلع بھر کے تمام اسسٹنٹ کمشنرز نے شادی ہالوں کے دورے شروع کر دیئے ہیں اس سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر وقار علی نے صحافیوں کو بتایا کہ شادی کی تقریبات میں ون ڈش اور اوقات کا رکی پابندی پر کوئی روایت نہیں برتی جائے گی بلاامتیاز کاروائیاں کی جائیں گی اور شادی ہال کے مالکان ایونٹ آرگنائزر پر بھی مقدمات درج کیے جائیں گے انہوں نے بتایا کہ شادی کی تقریب رات 10بجے تک مکمل ہونی چاہئے۔