افغانستان :8 صوبوں میں آپریشن، 68 ہزار ایکڑ سے زائد سرکاری اراضی واگزار
کابل ( نوائے وقت رپورٹ) افغان وزارت انصاف نے گزشتہ ایک ماہ ملک کے آٹھ صوبوں میں 68,000 ایکڑ سے زائد سرکاری اراضی کو قبضے سے واگزار کرانے کی خبر دی۔وزارت نے اپنے ایکس اکاو¿نٹ پر لکھا ہے کہ ملک کے 8 صوبوں میں کے دوران تقریباً 68 ہزار 9 سو ایکڑ اراضی واگزار کراکر متعلقہ اداروں کے حوالے کر دی ہے۔وزارت نے مزید کہا کہ اس ماہ کے دوران ملک کے 20 صوبوں میں سرکاری حکام نے تقریباً 136,000 ایکڑ اراضی بنام سرکار رجسٹرڈ کرلی ہے۔ اور تقریباً 371,000 ایکڑ دیگر اراضی کی تفتیش جاری ہے۔تمام صوبوں میں سرکاری اراضی کی چھان بین اور واگزاری کا عمل جاری ہے۔